آفرین خان نے اداکارہ خوشبو کو اپنا روحانی استاد مان لیا

اتوار 29 نومبر 2015 12:46

آفرین خان نے اداکارہ خوشبو کو اپنا روحانی استاد مان لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ آفرین خان نے اداکارہ خوشبو کو اپنی روحانی استاد مان لیا۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آفرین خان کا کہنا تھا کہ میں میڈم خوشبو کو فن اداکاری اور رقص میں مہارت کی وجہ سے اپنا روحانی استاد مانتی ہوں۔آفرین خان کا کہنا تھا کہ میں ان کے رقص سے بہت متاثر ہوں اور میڈم خوشبو ناصرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ انسان بھی بہت اچھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرا ماننا ہے کہ ہر انسان اپنے سینئر کا پیار اور دعا لیکر آگے آتا ہے اورمیں بھی اگر آج کامیاب ہوں تو میڈم خوشبو کے پیار اور دعا کی وجہ سے ہی ہوں۔