بچوں کو ٹکڑوں میں نہیں دیکھنا چاہتا تھا اس لیے کلینک پر حملہ کیا،پیدائش پر کنٹرول کے مخالف کا کلینک پر حملہ کا اعتراف
اتوار 29 نومبر 2015 12:55
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کولوراڈو سپرنگز میں پیدائش کنٹرول کے ایک کلینک پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کو ٹکڑوں میں نہیں دیکھنا چاہتا تھا اس لیے اْس نے کلینک پر حملہ کیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص رابرٹ لوئس اسقاطِ حمل کے خلاف تھا۔کولوراڈو سپرنگز میں فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ہلاک شدگان میں ایک پولیس اہلکار جبکہ دو عام شہری شامل تھے۔ مرنے والے پولیس اہلکار کا نام میجر سوتھر بتایا گیا ہے جبکہ فائرنگ میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔حملے کے بعد امریکی صدر براک اوما نے میں ملک ہتھیاروں کے کنڑول پر زور دیا تھا۔ امریکہ میں ہتھیاروں کے کنٹرول کے لیے صدر اوباما کے تجویز کردہ اقدامات کی کانگرس نے مخالفت کی ہے۔(جاری ہے)
پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں لیکن صدر اوباما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’یہ حملہ ہتھیار سے کیا گیا‘ اور کہا امریکہ میں ’ہتھیاروں کی آسان رسائی‘ کو ختم ہونا چاہیے۔
پولیس نے بتایا کہ ’پلینڈ پیرنٹ ہڈ‘ کلینک میں فائرنگ کا واقعہ کئی گھنٹے تک جاری رہا جس کی وجہ سے متعدد افراد کلینک میں پھنس کر رہ گئے تھے۔خبر رساں ادارے اے پی نے قانون نافذ کرنے والے اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشتبہ حملہ آوار اسقاطِ حمل کے خلاف تھا۔پیدائش کنٹرول کی کلینک ’پلینڈ پیرنٹ ہڈ‘ کے خلاف اس سے قبل بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔پلینڈ پیرنٹ ہڈ صحت کا رضاکار گروپ ہے جس کے ملک بھر میں 700 کلینک ہیں۔ بعض کلینکوں میں اسقاط حمل کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ اسے اسقاط حمل کے مخالفین کی جانب سے احتجاج کا سامنا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.