بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘ ثانیہ سعید

نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگاؤ ہے ‘ سینئر اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 29 نومبر 2015 12:58

بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کر سکتے ،نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگاؤ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں سینئر اداکارہ نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ٹی وی ڈرامے میں میرے سخت گیر عورت کے کردار کو پسند کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضاء بھی پیدا ہوئی ہے ۔ پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے جو قابل تعریف ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو متاثر نہیں کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :