بھارت میں انتہا پسندی کے باعث اس کے اپنے لوگ بھی خوفزدہ ہیں ‘ سائرہ نسیم

پاکستانی فنکاروں کو ان کے کام کی وجہ سے بھارت سمیت پوری دنیا میں مدعو کیا جاتا ہے جو فخر کی بات ہے

اتوار 29 نومبر 2015 13:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) گلوکار سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندی کے عروج پر پہنچنے کے بعد اس کے اپنے لوگ بھی خوفزدہ ہیں ، بھارت کی اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان اور مسلمانوں کے حوالے سے شدت پسند رویے سے جمہوریت کے چمپئن ہونے کے دعویدار بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا ہے ۔

بھارت میں انتہا پسندی کے عروج پر پہنچنے کے بعد اس کے اپنے لوگ بھی خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کو ان کے کام کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں مدعو کیا جاتا ہے اور یہ پاکستان کا فخر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے متحد ہے ۔

متعلقہ عنوان :