آئی سی سی میں اصلاحات ٗ جنوبی افریقہ اور زمبابوے نے بھی ششناک منوہر کی تجویز کی حمایت کر دی
اتوار 29 نومبر 2015 13:13
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) آئی پی ایل کے سربراہ ششانک منوہر کی طرف سے آئی سی سی کے موجودہ نظام کی مخالفت کے بعد جنوبی افریقہ اور زمبابوے نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے آئی سی سی کے نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مطالبہ کر دیا ۔جنوبی افریقہ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہاکہ وہ آئی سی سی کو بہتر بنانے کیلئے منوہر کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں اس مقصد کیلئے آئی سی سی کے آئین میں ترمیم ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ تمام سات ارکان منوہر کی تجویز کی حمایت کرینگے اس مقصد کیلئے آئی سی سی کے آئین میں ترمیم کی جائیں گی ۔
لورگاٹ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ اس مقصد کیلئے کام کریں گے ۔لورگاٹ نے کہاکہ میرا ہمیشہ یہ نظر یہ رہا ہے کہ ملکر چلنا چاہیے اور اس مقصد کیلئے ہمیں دنیا بھر کی حمایت کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
زمبابوے کرکٹ کے چیئر مین تنونگا موکلانی نے کہاکہ آئی سی سی کے محصولات کو مساوی طورپر تقسیم ہونا چاہیے ہم پر کسی کی کوئی نظر کرم نہیں جس کی وجہ سے ہمارا مستقبل ہمیشہ خطرے میں رہتا ہے ۔
ہم بھی کرکٹ کوآگے بڑھانے میں کر دار ادا کررہے ہیں اور ہمیں بھی آئی سی سی میں اہمیت ملنی چاہیے انہوں نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ تمام ارکان اس حوالے سے اپنی آواز اٹھائیں گے ۔چھوٹے ملکوں کو ہمیشہ توجہ کی ضرورت ہے تمام کرکٹ بورڈ ز کو منوہر کے خیالات پر توجہ دینی چاہیے ۔واضح ہے کہ آئی سی سی کے موجودہ نظام کے تحت ریونیو کا 22فیصد بھارت کو ملتا ہے جبکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بالترتیب 4.5اور 2.9فیصد حصہ ملتا ہے ٗ جنوبی افریقہ کو 1.3فیصد جبکہ ویسٹ انڈیز اور دیگر بورڈز کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.