آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے پی ایس ایل کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے

اتوار 29 نومبر 2015 13:23

آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے پی ایس ایل کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی کامیابی پاک بھارت سیریز کے انعقاد سے مشروط ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاک بھارت سیریز نہ ہو سکی تو پاکستان سپر لیگ کا بھرپور انداز میں انعقاد ممکن نہیں ہو گا اور بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑے گا ،ذرائع کے مطابق پی سی بی باہمی سیریز سے ہونیوالا منافع پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن پر خرچ کر کے اسے شاندار بنانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیریز کے حوالے سے بی سی سی آئی کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی جواب موصول نہیں ہوا۔ یہ بھارتی حکومت کی پلاننگ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ شیو سینا کی مخالفت کے باوجود سیریز کی اجازت دے دے اور دنیا کے سامنے اپنی ساکھ کو بہتر بنا لے ،دوسری صورت میں شیو سینا سے مخالفت کروانے کی صرف یہی وجہ ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف کھیلنا ہی نہیں چاہتی۔