مصباح الحق کی اہلیہ نے شاہد آفریدی سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹ پر معذرت کرلی

میرامقصد کسی کی دل آزاری کرنا یا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا، اگر ایسا کچھ ہوا ہے تو معذرت خواہ ہوں، عظمہ خان `

اتوار 29 نومبر 2015 13:23

مصباح الحق کی اہلیہ نے شاہد آفریدی سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹ پر معذرت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) قومی ٹیسٹ کر کٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ نے شاہد آفریدی سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹ پر معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی اہلیہ عظمہ خان نے شاہد آفریدی سے متعلق کی جانے والی ٹوئٹ پر معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

عظمہ خان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران شاہد آفریدی کی جانب سے صفر پر آوٹ ہو جانے پر طنزیہ ٹوئٹ کیا تھا کہ کاش آفریدی بھی ‘‘ٹک ٹک’’ کرسکتے۔ اس حوالے سے عظمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا یا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ اگر ایسا کچھ ہوا ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :