دو گاڑیوں سے دوران تلاشی 30 پسٹل،6 کلاشنکوف, مشین گن، تھری ناٹ تھری رائفل 4 عددسیون ایم ایم اور ہزاروں کارتوس برآمد

اتوار 29 نومبر 2015 13:31

بھکر۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء)داجل چیک پوسٹ پر دو گاڑیوں سے دوران تلاشی بھاری مقدار میں ا سلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطا بق انچارج چیک پوسٹ محمد اقبال سب انسپکٹر نے نفری کے ہمراہ نے تلاشی کے دوران30 سے زائد پسٹل6 کلاشنکوف مشین گن، تھری ناٹ تھری رائفل 4 عدد7mm ہزاروں کارتوس برآمد کر لیے گاڑی نمبر944 ہنڈا1111 کو قبضہ میں لیکر ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ڈی پی او بھکر افتخار الحق نے ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری ذوالفقار حمید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران تلاشی پولیس کے نوجوان نے رینجرز انٹیلی جنس کے تعاون سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

ہم ملک دشمن عناصر ا و ر جرائم پیشہ افراد کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیں گے ڈی آئی خان کی پولیس رینجرز سے ملکر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں داجل چیک پوسٹ پر جدید ریمورٹ سرچ پارک قائم کی گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

کارروائی کرنے والی پوری ٹیم کو آئی جی پنجاب کی طرف سے آر پی او سرگودھا کی طرف سے میری طرف سے بھی شاباش سی سی تھرڈ انعام اور نقد کیش انعام بھی دیا جائے گا، ایسی بروقت کارروائیوں سے دہشت گردوں، اسلحہ سمگلروں کی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے تمام دریائی راستوں اور اہم چیک پوسٹو ں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے