پاکستان آرمی سپورٹس بیسڈ اچیومنٹ نیٹ ورک (پاسبان) کے تحت سپورٹس ایوینٹس کی تحصیل و ضلع کی سطح پر سکولوں و کالجز میں کامیاب تکمیل اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے۔ بریگیڈئرثاقب جہانگیر مرزا

اتوار 29 نومبر 2015 13:31

پاکستان آرمی سپورٹس بیسڈ اچیومنٹ نیٹ ورک (پاسبان) کے تحت سپورٹس ایوینٹس ..

بھکر۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان آرمی سپورٹس بیسڈ اچیومنٹ نیٹ ورک (پاسبان) کے تحت سپورٹس ایوینٹس کی تحصیل و ضلع کی سطح پر سکولوں اور کالجز میں کامیاب تکمیل اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے اور ضلع کیلئے یہ اعزاز ضلعی انتظامیہ ،محکمہ تعلیم ،کالج ایجوکیشن کی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سمیت جملہ معاون شعبوں کی کارکردگی اور اشتراک و تعاون کی بدولت ممکن ہوا ۔

یہ بات بریگیڈئرثاقب جہانگیر مرزا نے دورہ بھکر کے موقع پر ڈی سی او آفس میں منعقدہ ایک بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈی سی او احمد مستجاب کرامت ،اے ڈی سی حافظ احمد طارق ،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز محمد اسد ،ای ڈی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل ،ڈی او سپورٹس امتیاز بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

بریگیڈئر ثاقب جہانگیر مرزا کو دی گئی بریفنگ میں پاسبا ن سپورٹس ایوینٹس کے تحصیل و ضلعی سطح کے مقابلوں میں شریک ٹیموں کی کارکردگی اور ڈویژنل سطح کے بھکر میں منعقد ہونے والے دو ایوینٹس کیلئے تیاریوں اور انتظامات کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔

یاد رہے کہ سکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین ڈویژنل سطح کے والی بال اور فٹ بال میچز بھکر میں منعقد ہونگے بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر ثاقب نے تحصیل و ضلع سطح کے پاسبان سپورٹس ایوینٹس کے بہترین انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ ڈویژنل سطح کے آئندہ مقابلوں میں بھی متعلقہ شعبوں کی ایسی ہی مثالی کارکردگی سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :