سنسنی اور تھرلر سے بھرپورنئی ہالی ووڈ فلم”دی اَدر سائیڈ آف دی ڈور“کا پہلاٹریلر ریلیزکر دیاگیا،اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 29 نومبر 2015 13:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء)ایکشن اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھر پور نئی ہالی ووڈ فلم”دی اَدر سائیڈ آف دی ڈور“کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہدایتکار جوہنز رابرٹ کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ننھے بچے اولیورکے گِرد گھومتی ہے جس کی موت کے بعد اس کی ماں اْسے مْردوں کی دنیا سے واپس لانے کی فرسودہ روایت کا سہارا لیتی ہے اور اسی دوران مْردوں کی دنیا کا دروازہ کھول کو سب گھر والوں کو خطرے کی نظر کر دیتی ہے۔

روئی ایٹکن اور الیگزینڈر ایجا کی مشترکہ پروڈکشن میں مرکزی کردار سارہ وین کیلیس نبھا رہی ہیں ، دیگر کاسٹ میں جیریمی سِسٹو، صوفیہ روسِنکی، جیویئر بوٹیٹ اور لاگن کرینن شامل ہیں۔خوفزدہ کر دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم آئندہ سال 26فروری کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔