پاکستان کی 10 فلمیں ریلیز کیلئے تیار مگر سینماگھروں نمائش کیلئے پیش نہیں کی جا رہی،سینما مالکان
اتوار 29 نومبر 2015 13:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان میں بنائی جانے والی 10سے زائد فلمیں ان دنوں مکمل ہوچکی ہیں لیکن وہ نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکیں۔ان فلموں میں” ہوٹل“، روینج آف دی ورتھ لیس“،” کوئی گولی نہ مارے “اور دیگر فلمیں قابل ذکر ہیں۔
(جاری ہے)
بقر عید کے بعد کوئی بھی قابل ذکر پاکستانی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی گئی جس کی وجہ بھارتی فلموں کا پاکستانی سنیماوٴں میں نمائش کا بھر پور موقع ملا ، سنیما مالکان کا موقف ہے کہ اس وقت پاکستانی فلموں کے لیے پاکستانی سنیما نمائش کے منتظر ہیں لیکن دوماہ سے کوئی پاکستانی فلم ریلیز نہیں کی جاسکی۔
حالانکہ اس وقت متعدد پاکستانی فلمیں مکمل ہوچکی ہیں لیکن نہ جانے کیوں ان فلموں کے پروڈیوسرز ان فلموں کی نمائش کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں۔ پاکستانی فلموں کی موجودہ صورتحال میں یہ کوئی اچھی بات نہیں، جس تیزی سے مزید فلمیں بن رہی ہیں اگر اسی تیزی سے ان کی نمائش کا بھی انتظام کیا جائے تو آنے والے دنوں میں فلموں میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.