چنے کی فصل کے ساتھ جڑی بوٹیاں تیزی سے اُگ رہی ہیں جو پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے ۔ملک محمد مشتاق احمد

اتوار 29 نومبر 2015 13:36

بھکر۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت6افرادشدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق پہلاحادثہ۔کوٹلہ جام ڈپوموڑ کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہونے سے پیش آیا ۔جس میں 3افراد سیف اللہ،نعمان اور محمد نعیم شدید زخمی ہوئے۔دوسرا حادثہ۔

(جاری ہے)

جھنگ روڈ پکی نہر موٹرسائیکل کے سلپ ہونے سے پیش آیا۔ جس میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں۔تیسرا حادثہ۔داجل روڈ بھٹہ غلام رسول دو موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہونے سے پیش آیا۔جس میں 2افراد امتیازاور ستار شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122بھکر نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر شفٹ کر دیا ۔