امریکا کی وسطی اور جنوبی ریاستوں میں بارش و سیلاب نے 4افراد کی جان لے لی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار، معمولات زندگی بری طرح متاثر

اتوار 29 نومبر 2015 13:44

آسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) امریکا کی وسطی اور جنوبی ریاستوں میں بارش اور سیلاب نے 4افراد کی جان لے لی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم اور متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کی وسطی اور جنوبی ریاستیں ان دنوں سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

(جاری ہے)

سمندری طوفان سینڈرا کے باعث ریکارڈ بارش اور سیلاب سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

ٹیکساس سے کینکٹی تک ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ نیومیکسیکو، مغربی ٹیکساس ،اوکلاہوما اور کینزس سٹی میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔مقامی حکام کے مطابق مختلف حادثات میں 4افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ایک خاتون لاپتہ ہے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں اور متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :