دہشتگردی میں امریکی رقم استعمال ہورہی ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ۔۔۔

پیرس حملوں کے بعد داعش کومالی مدد بارے اورجارج بش کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ اورعراق پرقبضے کے بعد سے دنیامیں دہشتگردی کاگراف کس طرح تبدیل ہواہے پر کوئی بحث نہیں کی جارہی،خود موسادکے سابق چیف نے مصرکیساتھ گیس ڈیل میں ایک ارب روپے سے زائد بٹورے تھے مگر میڈیااس پربھی بات نہیں کرتا،اخبار کی رپورٹ

اتوار 29 نومبر 2015 13:44

دہشتگردی میں امریکی رقم استعمال ہورہی ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ۔۔۔

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) اسرائیلی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ دہشتگردی کوبڑھاوا دینے میں مغربی اور خصوصاً امریکی رقم استعمال ہورہی ہے۔اسرائیلی اخبارکے مطابق میڈیا پر فوجی مبصرکی صورت میں نظرآنیوالے امریکی جنرلزکی اکثریت اس پنٹاگان کے نظام کاحصہ ہے جس کامقصدرائے عامہ ہموار کرناہے۔

(جاری ہے)

اخبارکے مطابق پیرس حملوں کے بعدیہ بحث توکی جارہی ہے کہ داعش پرکیسے قابوپایاجائے مگریہ بات سامنے نہیں لائی جارہی ہے کہ داعش کومالی مددکرتاکون ہے اورجارج بش کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ اورعراق پرقبضے کے بعد سے دنیامیں دہشتگردی کاگراف کس طرح تبدیل ہواہے۔

اسرائیلی کے مطابق مسلمانوں کیفرقوں پرتوفٹبال کمنٹری کی طرح مباحثے کیے جاتے ہیں مگراس دہشتگردی میں اضافے پر بات کرتے ہوئے میڈیا کے لب سل جاتے ہیں جس پر مغربی اور خصوصا امریکی رقم صرف کی جارہی ہے۔اخبارکے مطابق خود موسادکے سابق چیف نے مصرکیساتھ گیس ڈیل میں ایک ارب روپے سے زائد بٹورے تھے مگر میڈیااس پربھی بات نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :