امین فہیم کاانتقال ٗ آصف علی زر داری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت کے امیدوار ہونگے
پیپلز پارٹی میں موجود کچھ قانونی ماہرین کی تجویز کی مخالفت
اتوار 29 نومبر 2015 13:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کی صداراتی نشست کے امیدوار ہونگے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ اور صوبائی قانون سازی میں کردار ادا کرنے والی پی پی پی پی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت رجسٹرڈ ایک مکمل پارٹی ہے جس کی صدارت آصف زرداری کو دینے کے حوالے سے معاملہ امین فہیم کی زنگی میں ہی زیر غور آیا تھا۔
پی پی پی کے ایک رہنما نے کہاکہ آصف زرداری کی جانب سے 2013 میں ملک کی صدارت کی مدت مکمل کیے جانے کے بعد دونوں جماعتوں کو ضم کرنے کا جائزہ لینے کے لئے اس مسئلے پر بات چیت کی گئی تھی تاکہ ملتے جلتے ناموں کی وجہ سے موجود الجھن کو ختم کیا جاسکے۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایک موقع پر یہ فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ آصف زرداری کو پی پی پی پی کا صدر منتخب کردیا جائے گا اور انھوں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مذکورہ پارٹی مستقبل میں انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔
تاہم کچھ ٹیکنیکل اور قانونی وجوہات کی وجہ سے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلے سے پارٹی کے تمام قانون ساز براہ راست آصف زرداری کی قیادت میں آجاتے اور وہ ان کے خلاف براہ راست کارروائی بھی عمل میں لاسکتے۔پیپلز پارٹی میں موجود کچھ قانونی ماہرین نے اس تجویز کی مخالفت کی کیونکہ ان کے خیال میں اس فیصلے سے پارٹی کو مزید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد آصف زرداری کو پی پی پی کے شریک چیئرمین کا عہدا چھوڑنا پڑتا کیونکہ ایک فرد ایک ہی وقت میں دو مختلف سیاسی جماعتوں کا عہدیدار نہیں ہوسکتا۔پیپلز پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری قمر الزماں قائرہ نے کہا کہ مذکورہ مسئلے پر بات چیت کے لیے کوئی اجلاس یا پینل نہیں بلایا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس مسئلے پر بات چیت کے لیے جلدی کی ضرورت نہیں ہے۔پیپلز پارٹی کے دونوں ہی رہنماؤں نے آصف زرداری کے پی پی پی-پی کے صدر منتخب کئے جانے کے سوال پر کسی بھی قسم کا جواب دینے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد پی پی پی-پی کی پارلیمنٹ میں نمائندگی موجود نہیں ہے جیسا کہ پارٹی کے متعدد اْمیدواروں نے گذشتہ ہونے والے 3 انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور قومی اسمبلی اور سینٹ کے اراکین بھی منتخب ہوچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.