اوور سیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن پاکستانی اساتذہ کو قطر بھجوائے گی

اتوار 29 نومبر 2015 14:48

اسلام آباد ۔ 29نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) وزارت ترقی وا نسانی وسائل کے ذیلی ادارہ اوور سیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی ) پاکستانی اساتذہ کو قطر بھجوائے گی۔ او ای سی کے ذرائع نے یہاں اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء کو بتایا کہ ماسٹر ڈگری اور 5سالہ تجربہ کے حامل مرد و خواتین اساتذہ درخواست دینے کیلئے اہل ہونگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ فزکس ، کیمسٹری ، مانٹیسری، اسلامک سٹڈیز ، بائیولوجی، سپورٹس اور اردو مضامین کے علاوہ پرائمری اساتذہ کا انتخاب کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں او ای سی نے پاکستان اساتذہ کا ایک گروپ کویت بھجوایا ہے اور عرب ممالک میں پاکستانی اساتذہ کی مانگ بڑھ رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے کہا کہ قطر لیبر قوانین کے تحت اساتذہ کو پرکشش تنخواہیں دی جائیں گی۔ منتخب امیدواروں کو سنگل ویزا دیاجائیگا اور رہائش ، پک اینڈ ڈراپ اور میڈیکل کی سہولیات کے علاوہ ہر 2سال کے بعد واپسی کا ایئر ٹکٹ اور قابل تجدید 2سال کا معاہدہ جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :