سی ڈی اے سے فاطمہ جناح پارک کی تزئین و آرائش اور واکنگ ٹریکس کی بحالی کا مطالبہ
اتوار 29 نومبر 2015 14:48
اسلام آباد ۔ 29نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے شہریوں نے سی ڈی اے اور دیگرمتعلقہ حکام سے فاطمہ جناح پارک المعروف ایف نائن پارک کی تزئین و آرائش اور واکنگ ٹریکس کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ ایف نائن پارک تفریحی سہولیات کیلئے شہریوں میں بہت مقبول ہے تاہم سی ڈی اے کے عملہ کی روایتی سستی کی وجہ سے یہ پارک اپنی افادیت کھولنے لگا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایف نائن پارک میں ، ایف 8، جی 9، اور دیگر سیکٹروں کے علاوہ دیگر شہروں سے آئے ہوئے سیاح بھی تفریح کیلئے آتے ہیں لیکن ٹریکس پر گھاس اگ آئی ہے جبکہ ٹریک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پارک کی خوبصورت پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔ فرزانہ احمد نامی ایک خاتون نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔(جاری ہے)
29 نومبر۔2015ء کو بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے اس پارک میں چہل قدمی کیلئے آتی ہیں اور ایف 8 سے جی 9ٹریک کو عمومی طور پر استعمال کرتی ہیں لیکن یہ ٹریک سی ڈی اے کی توجہ کامنتظر ہے میرا مطالبہ ہے کہ اس کی گرین بیلٹ کی بھی مرمت کی جائے اور رنگا رنگ پھولوں سے اس کی آرائش کی جائے ۔
احمد نامی شخص نے بتایا کہ یہ میرے خاندان کے چھوٹے بڑے اور ہر عمر کے افراد میں بہت زیادہ مقبول ہے اور اکثر ہم تفریح کیلئے یہاں آتے ہیں لیکن پارک پہلے جیسی حالت میں نہیں رہا اور اسکی مناسب دیکھ بھال ضروری ہے ۔ سی ڈی اے حکام سے رابطہ کرنے پرانہوں نے بتایاکہ سی ڈی اے مختلف شجرکاری مہم کے دوران پارک میں مختلف اقسام کے پودے لگاتا ہے اور پارکس اور انوائرمنٹ کا عملہ پارک کی ضروری دیکھ بھال پر مامور ہے ۔ شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.