برطانوی شہزادہ ہیری پولو میچ کے دوران دو مرتبہ گھوڑے سے گر پڑے

اتوار 29 نومبر 2015 15:01

برطانوی شہزادہ ہیری پولو میچ کے دوران دو مرتبہ گھوڑے سے گر پڑے

کیپ ٹاون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29نومبر- 2015ء) برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ہیری پولو میچ کے دوران دو مرتبہ گھوڑے سے گر پڑے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اپنی چیریٹی تنظیم کی تشہیر کیلئے جنوبی افریقہ کے پولو گراؤنڈ پر میچ کے دوران توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث گھوڑے سے گر پڑے ۔

(جاری ہے)

گرنے کا سلسلہ یہی تمام نہ ہوا اور میچ ختم ہونے سے چند منٹ پہلے ہیری دوسری مرتبہ گھوڑے سے زمین پر گرے ۔ ان کی ٹیم یہ میچ 7 کے مقابلے 8 گولز سے مقابلہ ہاری ، شہزادہ ہیری گھوڑے سے گرنے والے شاہی خاندان کے پہلے سپوت نہیں بلکہ ان کے والد شہزادہ چارلس بھی اپنی جوانی میں کئی مرتبہ کھیل کے دوران زخمی ہوچکے ہیں ۔