قیمتوں میں کمی کے باعث 2020ء تک پاکستان میں استعمال ہونے والے موبائل فونزمیں سمارٹ فونز کا حصہ51فیصد تک بڑھ جائے گا

اتوار 29 نومبر 2015 15:02

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) سمارٹ فون کی قیمتوں میں کمی کے باعث 2020ء تک پاکستان میں استعمال ہونے والے موبائل فونزمیں سمارٹ فونز کا حصہ51فیصد تک بڑھ جائے گا، اس وقت موبائل فون استعمال کرنے والوں کی مجموعی تعداد کا 15فیصد حصہ سمارٹ فون استعمال کرتا ہے اورآئندہ تین سال کے دوارن اس میں 300فیصد کی شرح سے اضافہ متوقع ہے جس کے بعد سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 51فیصد تک بڑھ جائے گا۔

(جاری ہے)

بلڈنگ ڈیجیٹل سوسائٹیزان ایشیا کی رپورٹ کے مطابق سال 2014ء کے دوران سمارٹ فون کی قیمتیں200 ڈالر تک کم ہوئی ہیں جو2008ء میں 329ڈالر تھیں اسی طرح 100ڈالر سے کم قیمت کے فونز کی مارکیٹ میں دستیابی بھی ایک حقیقت بنتی جارہی ہے تاہم پاکستان جیسی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی موبائل فون مارکیٹ میں کم قیمت کے سمارٹ فونز کی دستیابی سے اس کے استعمال کی شرح میں تیز رفتار اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :