گذشتہ ایک سال کے دوران متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے شعبہ میں تین ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری

اتوار 29 نومبر 2015 15:11

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) گذشتہ ایک سال کے دوران متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے شعبہ میں تین ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے شعبہ کی ترقی اور اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔آلٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او امجد اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی اور بہترٹیرف کے باعث متبادل ذرائع سے توانائی پیدا کرنے کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس شعبہ میں قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت شعبہ کی ترقی اوراس کی استعداد سے بھرپوراستفادہ کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے تاکہ انرجی مکس کو فروغ دے کرملک میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ امجد اعوان نے کہا کہ کئی قومی اور بین الاقوامی ادارے ہوا، سورج اوربائیو ماس سے بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں جبکہ دنیا بھرکے مختلف ممالک کی کئی کمپنیاں اس حوالہ سے سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متبادل ذرائع سے سستی بجلی پیدا کرکے قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی جس سے صارفین کوسستی اوربلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :