روس اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بجائے مزیداضافہ

روسی صدر نے ترکی کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے پیکیج کے حکم نامے پر دستخط کردیئے

اتوار 29 نومبر 2015 15:11

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء ) روس اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بجائے مزیداضافہ ہو گیا ، روس نے ترکی پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد دی ہیں ،روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ترکی کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے پیکیج کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملکی و غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر کی جانب سے جاری حکم نامے کے تحت روس میں کام کرنے والی کئی ترک کمپنیوں اور ترکی سے درآمد کی جانے والی بعض اشیاء پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ ترک شہریوں کے روسی کمپنیوں میں نوکری پر بھی بابندی عائد ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق روس نے ترکی کے خلاف سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے تمام چارٹرڈ فلائٹس کو بھی منسوخ کردیا ہے اور روسی ٹریول ایجنسیوں کو ترکی کے سیاحتی دوروں کو بھی روکنے کاحکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترکی نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا طیارہ مارگرایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تنازعات شدت اختیار کرگئے ہیں