محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی کراچی میں کارروائی، 4 دہشت گرد کو گرفتار

اتوار 29 نومبر 2015 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء ) محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے کراچی شہر میں کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 4دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں تفتیش کا عمل جاری ہے سی ٹی ڈی کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں کے 2 ساتھی افغانستان میں مارے جاچکے ہیں جبکہ کالعدم تنظیم کے ایک کارندے کو پنجاب میں بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :