ضلع راولپنڈی میں ڈینگی بخار کی وباء ختم ، شہر کے ہسپتالوں میں اب صرف 15 ڈینگی مریض زیر علاج ہیں ، میڈیا رپورٹس
اتوار 29 نومبر 2015 15:30
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) ضلع راولپنڈی میں ڈینگی بخار کی وباء لگ بھگ ختم ہو گئی ہے تاہم شہر کے ہسپتالوں میں اکادکا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور گزشتہ 4 دنوں میں ڈینگی کے چار مریضوں کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس میں ڈاکٹرز اور ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث ضلع راولپنڈی میں ڈینگی وباء پر قابو پانے میں مدد ملی ہے اور جو مریض ہسپتالوں میں آئے ہیں انہیں 8 یا 10 دن پہلے ڈینگی بخار ہوا تھا ۔
صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے کے بعد ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آئے گا تاہم لوگوں کو ڈینگی انفیکشن سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔ میڈیا رپورٹس میں اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈینگی کیسز کی تصدیق شدہ تعداد مسلسل طور پر کم ہو رہی ہے ۔ تین ہفتے قبل راولپنڈی کے ہسپتالوں میں 280 ڈینگی مریضوں کا علاج ہوا تھا جبکہ ہفتے کے روز الائیڈ ہسپتالوں میں صرف 15 مریض زیر علاج تھےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.