پاکستان میں سالانہ 5 ارب روپے مالیت کی 21ہزارکاریں چوری چور ی ہوتی ہیں؛رپورٹ

اتوار 29 نومبر 2015 15:30

پاکستان میں سالانہ 5 ارب روپے مالیت کی 21ہزارکاریں چوری چور ی ہوتی ہیں؛رپورٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان میں سالانہ 5 ارب روپے مالیت کی کاریں چوری کی جا رہی ہیں تقریباً ہر سال 21 ہزار کاریں چوری ہو رہی ہیں ۔ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں برس کے پہلے 10 مہینوں میں 16 ہزار کاریں ، جبکہ سندھ سے 3 ہزار سے زائد کاریں چوری ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

صرف لاہور شہر میں روزانہ 19 کے قریب گاڑیاں یا تو چوری کر لی جاتی ہیں یا چھین لی جاتی ہیں اس طرح ایک ہفتے میں اوسطاً 133 اور ایک ماہ میں 570 اور ایک سال میں 6500 سے زائد گاڑیاں چوری ہو رہی ہیں کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے بعد کاروں کی چوری کی واراداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اسلام آباد میں کار چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے

متعلقہ عنوان :