Live Updates

تحریک انصاف کی کامیابی ہی اسلام آباد کی تقدیر بدل سکتی ہے ‘ زاہد حسین کاظمی

اسلام آباد ملک کا دارلحکومت ہونے کے باوجود پتھر کے دور کی تصویر پیش کر رہا ہے ‘ عوام کو بنیادی سہولتیں اُن کی دہلیز تک پہنچائیں گے ‘ جلسے سے خطاب

اتوار 29 نومبر 2015 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکر ٹری پبلک ریلیشنز وآرگنائزرNA 54 زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ اسلام آباد ملک کا دارلحکومت ہونے کے باوجود پتھر کے دور کی تصویر پیش کر رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ ماضی وحال کی حکومتوں کے اسلاآباد میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ کی وجہ سے یہ شہرمسائیلستان بن چکا ہے یہ باتیں انہوں نے نون اسلام آباد میں بیرسٹر شاہ نواز نون اور ملک طارق نون ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر چوہدری اکسیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقد ہ جلسے سے خطاب کے دوران کہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ25 سالوں سے اسلام آباد کی آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے مگر اس عرصے میں کوئی نیا ہسپتال تعمیر نہ ہو سکا تعلیم اور صاف پانی کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں․․․ زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ حکومتی مشینری کی دھونس دھاندلی بھی ن لیگ کو شکست سے نہیں بچاسکتی اور اسلام آباد کے غیور عوام آج دارلخلافہ سے لینڈ مافیا کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے ․․جلسے سے تحریک انصاف کی مرکزی رہنما فوزیہ قصوری اورMPA صدیق خان نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات