طاہر القادری کی پاکستان متوقع آمد‘ سیکیورٹی اقدامات بارے لاہور انتظامیہ کو درخواست اگلے ہفتے دیئے جانے کا امکان

اتوار 29 نومبر 2015 15:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی پاکستان متوقع آمد کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات بارے لاہور انتظامیہ کو درخواست اگلے ہفتے دیئے جانے کا امکان ہے۔ درخواست میں ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد سے لے کر ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ تک کا پلان دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے ڈاکٹر طاہر القادری کی ملک واپسی بارے حتمی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

سیکیورٹی کے لئے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے 3 ہزار رضاکار ڈیوتی دیں گے۔ جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں رہائش گاہ لایا جائے گا۔ عوامی تحریک کے سربراہ کی 12 ربیع الاول سے وطن واپسی کا امکان ہے۔ عوامی تحریک کی مرکزی تنظیم سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے مقامی لاہور انتظامیہ سے اگلے ہفتے رجوع کرے گی۔