طاسلام آباد بلدیاتی انتخابات ، پولیس نے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر تعینات کئے جانے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خصوصی موبائل فون سمز فراہم کردیں‘ مفت فون کال اور ایس ایم ایس کی سہولت سے آراستہ سمز سے افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں چیک اور امن و امان کی صورتحال معلوم ہوسکے گی

اتوار 29 نومبر 2015 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پولیس نے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر تعینات کئے جانے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خصوصی موبائل فون سمز فراہم کردیں‘ مفت فون کال اور ایس ایم ایس کی سہولت سے آراستہ ان سمز سے افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں چیک اور امن و امان کی صورتحال معلوم ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر تعینات کئے جانے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خصوصی موبائل فون سمز فراہم کردیں ان سمز میں مفت فون کال اور ایس ایم ایس سروس کی سہولت میسر ہے۔ مخصوص سمز کے ذریعے افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں چیک ہوسکیں گی۔ پولیس حکام کے مطابق مخصوص سمز پولیس‘ ایف سی‘ سپیشل برانچ اور رینجرز کے اہلکاروں کو فراہم کی گئی ہیں۔ مخصوص سمز کی تعداد چار ہزار ہے ان سمز کے ذریعے فورسز کے جوان رابطے میں رہیں گے اور امن و امان کی صورتحال ایک دوسرے سے شیئر کرسکیں گے۔