Live Updates

عمران خان کو2018کے انتخابات میں بھی مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کو ہوگی‘بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مر حلہ مکمل ہونے کے بعد میئر ‘ڈپٹی میئر ‘ضلع کونسل اور مونسپل کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے ناموں کو حتمی شکل د ی جائیگی ‘پنجاب میں گڈ گورننس باقی صوبوں کیلئے ایک مثال ہے

صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خاں کا انٹر ویو

اتوار 29 نومبر 2015 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کو ’’دھر نوں اور احتجاج ‘‘کے سواکچھ نہیں آتا ‘آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کو ہوگی عمران خان کو2018کے انتخابات میں بھی مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مر حلہ مکمل ہونے کے بعد میئر ‘ڈپٹی میئر ‘ضلع کونسل اور مونسپل کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے ناموں کو حتمی شکل د ی جائیگی ‘پنجاب میں گڈ گورننس باقی صوبوں کیلئے ایک مثال ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاست کا عقل اور عوام سے کوئی لینا دینا نہیں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ دھر نوں اور احتجاج کی سیاست کر کے خود کو زندہ رکھ سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو سکتا عوام صرف مسائل کا حل کر نیوالوں کو ہی سپورٹ کرتی ہے اور (ن) لیگ ملک میں تر قی اور خوشخالی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام نوازشر یف اور شہبا زشر یف کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کی (ن) لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو انکے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :