خامنہ ای کا متنازع بیان، بحرین میں قائم مقام ایرانی سفیرطلب،احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

اتوار 29 نومبر 2015 16:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) خلیجی ریاست بحرین نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اﷲ علی خامنہ ای کے ایک حالیہ متنازع بیان پر تہران کے قائم مقام سفیر حمید شفیع زاد کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کے سیکرٹری خارجہ عبداﷲ عبد الطیف عبداﷲ نے ایران کے قائم مقام سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے انہیں احتجاجی یاداشت سپرد کی۔

احتجاجی یاداشت میں کہا گیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کے بیانات مملکت بحرین کی سالمیت کو چیلنج کرنے اور منامہ کے امور میں مداخلت کے مترادف ہیں۔ انہوں نے ایک متنازع بیان دے کر نہ صرف بحرین کے اندرونی امور میں کھلی مداخلت کی کوشش کی ہے بلکہ انہوں نے اقوام متحدہ کے اصولوں سے بھی صریح خلاف ورزی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :