جونیئر ڈیوس کپ پری کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے ٹرائلز آئندہ ماہ ہوں گے
قومی انڈر 16ٹیم سری لنکا میں جونیئرڈیوس کپ پری کوالیفائنگ راونڈ کے مقابلوں میں شرکت کریگی
اتوار 29 نومبر 2015 16:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) سری لنکا میں آئندہ سال ہونے والی جونیئرڈیوس کپ پری کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی انڈر 16 ٹیم کے ٹرائلز 27 سے30 دسمبر تک سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کملیکس اسلام آباد میں ہونگے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 27 دسمبر تک ٹرائلز میں رپورٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں سے3 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا۔ ٹرائلز میں رینکنگ کے حوالے سے 6 ٹاپ کھلاڑی جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے وائلڈ کارڈ کی بنیاد پر ایک ایک کھلاڑی شرکت کرے گا۔ کھلاڑیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر سلیکٹ کیا جائے گا۔(جاری ہے)
چاروں کھلاڑی راؤنڈ رابن میچز کھیلیں گے اور ان میں سے تین کھلاڑیوں کی حتمی سلیکشن ہوگی اور چوتھا کھلاڑی سٹینڈ بائی ہوگا۔
رینکنگ کے حساب سے جن چھ کھلاڑیوں کو ٹرائلز کیلئے بلایا گیا ہے ان میں شہزاد محمد علی، نعمان آفتاب، حزیفہ عبدالرحمان، شعیب خان، عاقب عمر اور حمزہ بن رحمان شامل ہیں۔ وائلڈ کارڈ انٹریز کیلئے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایج گروپ کے حوالے سے ریجنل ٹرائلز منعقد کرکے بہترین کھلاڑیوں کے نام 15دسمبر تک پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھجوا دیں۔ خالد رحمانی نے بتایا کہ رینکنگ کے حساب سے منتخب ہونے والے چھ کھلاڑیوں کو ریلوے کا اکنامی کلاس کا ٹکٹ، ڈیلی الاؤنس اور رہائش مہیا کی جائے گی جبکہ وائلڈ کارڈ کے حامل کھلاڑیوں کو صرف رہائش دی جائے گی اور اگر انہوں نے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا تو پھر دیگر الاؤنسز بھی دیئے جائیں گے۔ قومی انڈر 16ٹیم سری لنکا میں آئندہ سال ہونے والی جونیئرڈیوس کپ پری کوالیفائنگ راونڈ کے مقابلوں میں شرکت کرے گی۔ جونیئر ڈیوس کپ پری کوالیفائنگ راونڈ کے مقابلے آئندہ سال سری لنکا میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی جونیئر ٹیم رنرپ رہی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
ٹیم مینجمنٹ رضوان کا بیٹنگ آرڈر بدلنے کی خواہاں، کپتان اور رضوان مخالف : ذرائع
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.