پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات طے کر نے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ٗ بان کی مون

دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہونے سے وہ ملکر دہشتگردی کے خطرے سے بھی نمٹ سکتے ہیں ٗ بھارتی میڈیا سے گفتگو `

اتوار 29 نومبر 2015 16:35

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات طے کر نے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ٗ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہونے سے وہ ملکر دہشتگردی کے خطرے سے بھی نمٹ سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے تجاویز آئیں اور مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا واحد راستہ ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان صورتحال بہتر ہوسکتی ہے میں دونوں ممالک کے رہنماؤں پر زور دونگا کہ وہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کریں اور ا س سلسلے میں میں اپنی خدمات بھی پیش کر نے کیلئے تیار ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ واضح طورپر کہہ چکے ہیں کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کر نا چاہیے دونوں ملکر ہی دہشتگردی کے خطرے کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور اس سے بہتر ماحول بھی قائم ہوسکتا ۔بان کی مون نے کہاکہ دہشتگردی عالمی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے اور اس کی وجہ سے روزانہ جانیں ضائع ہورہی ہیں لبنان اور پیرس کے حالیہ واقعات انتہائی ہولناک تھے اس لعنت پرقابو پانے کیلئے رکن ممالک کو ملکر کام کر ناہوگا پاکستان نے بھی بہت سے دہشتگردانہ حملے بر داشت کئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں گئیں پاکستانی حکام اپنی سر زمین پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم کوششیں کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :