پاکستان کا بحری بیڑہ پی این ایس شمشیر (کل )پیر کو چار روزہ خیر سگالی دورے پر کولمبو کی بندر گاہ پر پہنچے گا

اتوار 29 نومبر 2015 16:37

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط سیاسی ٗسفارتی ٗ ثقافتی ٗ معاشی اور دفاعی تعلقات کے اظہار کیلئے پاکستان کا بحری بیڑہ پی این ایس شمشیر (آج )پیر کو چار روزہ خیر سگالی دورے پر کولمبو کی بندر گاہ پر پہنچے گا جو تین دسمبر تک وہاں قیام کریگا ۔پاکستانی بحری بیڑے وقتاً فوقتاً سری لنکا جاتے رہتے ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

پی این ایس شمشیر تیسرا جہاز ہے جو کولمبو کا دورہ کررہا ہے اور اس کی تلوار جیسی شکل اسے خاص اور منفرد مقام دیتی ہے کیونکہ تلوار اسلامی تاریخ میں جرات و بہادری کا ایک استعارہ ہے ۔پی این ایس شمشیر 31اکتوبر 2008کو تیار اور 19دسمبر 2009ء کو بحریہ میں شامل کی گئی ۔بحری بیڑے میں موجود مشن کمانڈر کمو ڈور بلال عبد الناصر اور کیپٹن سید رضوان خالد اپنے دورے کے دور ان سری لنکا کی بحریہ کے کمانڈر سمیت ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اورکمانڈر ویسٹرن نیول ایریا سے ملاقاتیں کرینگے اپنے قیام کے دوران وہ سری لنکا کی بحریہ کے ساتھ مختلف پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں بھی حصہ لینگے ۔پاک بحریہ سری لنکا کومختلف تربیتی کورسز بھی کراچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :