ترکی کی جانب سے مار گرائے جانے والے روسی طیارے کے پائلٹ کی لاش ترکی پہنچ گئی

اتوار 29 نومبر 2015 17:07

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) ترک فضائیہ کی جانب سے روس کے مار گرائے گئے طیارے ایس یو-224 کے پائلٹ اولیگ پیشکوو کا جسد خاکی انقرہ پہنچا دیا گیا جہاں سے اسے روس بھیج دیا جائے گا۔روسی میڈیا کے مطابق انقرہ میں روس کے سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ ہاتیا کے مقام پر "ہیرو آف رشیا" اولیگ پشکوو کا جسد خاکی وصول کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انقرہ کے فضائی اڈے پہ ان کے جسد خاکی کو روس کے سفیر اور عملے کے دیگر اہلکار الوداع کہیں گے۔ روس لاش پہنچنے کی تاریخ اور وقت سفارت خانہ بتا دے گا۔اس سے پہلے ترکی کے وزیراعظم احمد داؤداوغلو نے کہا تھا کہ ترکی کی حکومت کو اتوار کے روز ماسکو کے وقت کے مطابق صبح دو بج کر پینتالیس منٹ پر، مرنے والے پائلٹ کی لاش شام سے پہنچا دی گئی ہے۔ داؤد اوغلو نے یہ بھی کہا کہ لاش روس کے حوالے کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :