روس میزائلوں سے لیس ساتویں جوہری آبدوز کی تیاری دسمبر میں شروع کرے گا

اتوار 29 نومبر 2015 17:07

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) میزائلوں سے لیس روس کی ساتویں جوہری آبدوز کی تیاری کی افتتاحی تقریب روسی شمالی شہر سیویرو دوینسک میں دسمبر میں ہوگی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی آبدوز کو روسی بادشاہ الیکساندر سوم کا نام دیا جائے گا جو روس میں آبدوز فورس کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔منصوبے کے مطابق مستقبل میں روسی بحریہ میں شامل میزائلوں سے لیس جوہری آبدوزوں کی تعداد8 ہوگی۔ ہر ایک پر 16 بین براعظمی میزائل "بلاوا" نصب کئے جائیں گے۔ اس وقت روس میں تین آبدوزیں زیر تعمیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :