نوازشریف کوقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ مشقوں کی تجویز دی تھی،نریندر مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ریڈیو پرمن کی بات میں قوم سے خطاب

اتوار 29 نومبر 2015 17:07

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطے میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ہم منصب نوازشریف کو تجویز پیش کی تھی کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام سارک ممالک کیلئے مشترکہ مشقیں کرنا ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پرمن کی بات' پروگرام کے 14 ویں سیریز میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیپال میں زلزلے کے بعدمیں نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران انھیں تجویز دی تھی کہ سارک ممالک کو قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ مشقیں کرنی چاہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ آفات کی شکل تبدیل ہو رہی ہے اور اس سے ہونے والا نقصان بھی زیادہ وسیع ہے اس لئے اس سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انھوں نے کہاکہ اب کئی بار ایسی آفات سننے کو ملتی ہیں جو پہلے کبھی سننے کو نہیں ملتی تھیں۔پہلے آفات قحط تک محدود رہتی تھیں لیکن اب اس کی شکل ہی بدل گئی ہے۔