گیس کمپنیاں صنعتی شعبے اور برامدات کیلے خطرہ بن گئیں،موسم سرما کی شدت سے قبل ہی گیس کی سپلائی میں ریکاڑ کمی منظور نہیں، ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس نہیں دینی تھی تو کرنسی کیوں ڈی ویلیو کی گئی،ٹیکسٹائل کا شعبہ پیکج کا منتظر تھا جسے تحفہ میں گیس لوڈ شیڈنگ دے دی گئی ،سب سے زیادہ زرمبادلہ کمانے والے شعبہ کو بند کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے
یونائیٹڈ بزنس گروپ نارتھ زون کے چیئرمین عبدالرؤف عالم کا بیان
اتوار 29 نومبر 2015 17:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ نارتھ زون کے چئیرمین اور ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوارعبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ صنعتوں کیلئے گیس سپلائی میں کمی سے برامدی صنعت مشکلات سے دوچار ہو جائے گی جبکہ برامدات گر جائینگی۔متعدد صنعتیں بند ہو کر محصولات اور روزگار میں کمی کا سبب بنیں گی جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں اپنا کردار بھی ادا نہیں کر سکیں گی۔
گیس کمپنیاں موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گیس سپلائی میں کمی کا فیصلہ واپس لیں۔ عبدالرؤف عالم نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن مہم کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ گیس سپلائی میں کمی سے ٹیکسٹائل سیکٹرسب سے زیادہ متاثر ہو گا جو زرمبادلہ کا سب سے بڑا اور روزگار کا دوسرا بڑا زریعے ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری کا کوٹہ25 فیصد سے کم کرکے 17 فیصد پر لانا غلط ہے کیونکہ ابھی موسم سرما کی شدت نہیں بڑھی جبکہ ماضی میں سپلائی میں کبھی بھی بیس فیصد سے زیادہ کٹوتی نہیں کی گئی ہے۔
اس وقت ٹیکسٹال کی برامدات تقریباً چودہ ارب ڈالر ہیں جن میں سے پنجاب میں واقع صنعتی یونٹ چھ ارب ڈالر کی برامدات کر رہے ہیں تاہم اگر انھیں اسی طرح پریشان کیا جاتا رہا تو برامدات کی صورتحال بگڑ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ صورتحال بہتر کرنے کیلئے ایل این جی پراجیکٹ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں اور گیس کی بڑھتی چوری اور دیگر نقصانات پر قابو پایا جائے۔ بنگلہ دیش میں ایک فیصد گیس ضائع ہو رہی ہے جبکہ پاکستان میں سالہا سال کی کوششوں کے باوجودبیس فیصد تک گیس چوری اور ضائع ہو جاتی ہے جو حیران کن ہے۔انھوں نے کہا کہ جب ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس نہیں دینی تھی تو کرنسی کو ڈی ویلیو کر کے عوام اور ملکی خزانے پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ کیوں ڈالا گیا۔ٹیکسٹائل کا شعبہ پیکج کا منتظر تھا جسے گیس لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.