کاسمیٹکس مصنوعات تیار کرنے والے معروف جرمن ادارے نے پاکستان میں اپنی مصنوعات متعارف کرادیں

اتوار 29 نومبر 2015 17:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) کاسمیٹکس مصنوعات تیار کرنے والے معروف جرمن ادارے نے پاکستان میں اپنی مصنوعات متعارف کرادیں ۔سکن کیئر پراڈکٹ تیار کرنے والے جرمن ادارے ’’ کیکو میلانو ‘‘ (KIKO MILANO)نے پاکستان میں اپنی مصنوعات متعارف کرانے کے لیے راولپنڈی میں قائم شیز بیوٹی سیلون سے معاہدہ کیا ہے جس کے بعد جرمن کمپنی کی تیار کردہ معیاری سکن کیئر پراڈکٹس پاکستان میں دستیاب ہو سکیں گی ۔

اس حوالے سے کیکو میلانو کی نمائندہ مس کاٹیا خان اور پاکستان میں مصنوعات کی مارکیٹنگ کے ذمہ دار ادارے ’’شیز بیوٹی سیلون ‘‘ کی سربراہ شیز خان نے معاہدے پر دستخط کیے ۔اس موقع پر شیز خان نے بتایاکہ جرمن کاسمیٹک برانڈ کیکو میلانو مضر صحت کیمیکلز سے پاک سستی اور موثر کاسمیٹک پراڈکٹ ہے اور اپنی نوعیت کی حیرت انگیز نتیجہ خیز پراڈکٹ ہے جو کہ عام آدمی کی پہنچ میں ہو گی ۔

(جاری ہے)

شیز خان نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت جلد کی خوبصورتی کے لیے استعمال ہونے والی معیاری مصنوعات انتہائی مہنگی ہو چکی ہیں جو کہ ہر آدمی کی پہنچ میں نہیں ۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کیکو میلانو برانڈ کو پاکستان میں متعارف کرانے کا عزم کیا ۔انہوں نے کہاکہ جلد کی خوبصورتی کے لیے استعمال کی جانے والی مہنگی مصنوعات کی وجہ سے اکثر و بیشتر دیکھا گیا کہ خواتین غیر معیاری سستی مصنوعات استعمال کرنے پر مجبور تھیں جس کی وجہ سے انہیں جلدی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا تاہم جرمن سکن کیئر پراڈکٹ کیکو میلانو نہ صرف یہ کہ انتہائی ارزاں ہے بلکہ یہ معیار میں کسی بھی عالمی برانڈ سے کم نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جرمن کاسمیٹک برانڈ کی آمد سے خواتین کو معیاری سکن کیئر مصنوعات کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ہزاروں مر و خواتین کو باعزت روزگار بھی مہیا ہو سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :