Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت ہے نواز شریف کے دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں‘سعدیہ سہیل رانا

تبد یلی جھو ٹے وعدو ں ، دعوؤ ں ، فو ٹو سیشن اور فیتے کاٹنے سے نہیں آتی عملی اقدامات کرنے سے آتی ہے ‘جنر ل سیکرٹری پی ٹی آئی شعبہ خواتین

اتوار 29 نومبر 2015 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت ہے مگر نواز شریف کے دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں ہیں اور کارگردگی کے لحاظ سے ان کی حکومت صفر ہے ،(ن) لیگ عوام میں اپنی مقبولیت کھو چکی ہے جبکہ تحریک انصاف کی مقبو لیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خیبر پختونخواکی حکومت نے بلدیاتی نظام کو مضبو ط کرنے میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور اختیارات کو عملی طور نچلی سطح پر منتقل کیا ہے جبکہ پنجا ب میں سارے اختیارات وزیراعلیٰ نے اپنے پاس رکھے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ تبد یلی جھو ٹے وعدو ں ، دعوؤ ں ، فو ٹو سیشن اور فیتے کاٹنے سے نہیں آتی بلکہ عملی اقدامات کرنے سے آتی ہے ،پنجا ب میں پولیس کو سیا سی اور ذاتی مقاصد کیلئے استعما ل کیا جا تا ہے جبکہ خیبر پختونواہ کی پولیس غیر سیا سی اور با اختیار ہے اور عوام کے جان وما ل کے تحفظ میں تما م صوبو ں سے نمایا ں ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو لودھراں میں کسان پیکج کیلئے چیک تقسیم کرنے کی اجازت دیتاہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن کو انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی جلسو ں کی اجازت نہیں دیتا جس سے ظاہر ہو تاہے کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہر ہ کر رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات