امیریکن امبیسیڈر ڈیوڈ ہیل کا پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ

اتوار 29 نومبر 2015 17:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 نومبر۔2015ء) امیریکن امبیسیڈر ڈیوڈ ہیل کا پاکستان سویٹ ہومز H-9/4 کا تفصیلی دورہ، ڈیوڈ ہیل جن کو پاکستان آئے ہوئے 2ہفتے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی پہلی فرصت میں پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ کیاجہا ں قریباََ 400 کے قریب یتیم بچوں کی بلکل گھر جیسے ماحول میں کفالت ہو رہی ہے۔ان میں 300کے قریب بچے اور 100کے قریب ننھی بچیاں شامل ہیں جن کا تعلق پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت ، بلتستان اور کشمیر سے ہے۔

ڈیوڈ ہیل نے پاکستان سویٹ ہومز میں ہوسٹل، کچن، سپورٹس کمپلیکس اور گراونڈ کا دورہ کیا اور بچوں کی جانب سے پیش کیا گیا کلچرل ڈانس کو بہت انجوائے کیااور مختلف سپورٹس میں بھی حصہ لیا۔ ڈیوڈ ہیل نے پیٹرن ان چیف جناب زمرد خان کو مبارکباد دی کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیٹرن ان چیف جناب زمرد خان نے مزید بتایاکہ پورے پاکستان ، گلگت بلتستاں اور کشمیرمیں پاکستان سویٹ ہومزکے36مراکز قائم ہو چکے ہیں ، جن میں قریباََ3600 یتیم بچے موجود ہیں اور زمرد خان کا کہنا تھا کہ مزید کئی ایسے بچے ہیں جو کہپاکستان سویٹ ہومزکا ہمسفر بننا چاہتے ہیں۔

زمرد خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ساتھ انکی ایک بہترین ٹیم موجود ہے، اور ان میں volunteersبھی موجود ہیں۔ جس پر امبیسیڈر ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ وہ بھی پاکستان سویٹ ہومزمیں بطور volunteer کام کروں گا اورامبیسیڈر نے کہا کہ میں زمرد خان اور پاکستان سویٹ ہومز کے ننھے بچوں کوUSایمبیسی میں مدوع بھی کروں گا۔PUAN پاکستان USالیمنی نیٹورک کے شرکاء نے پر وگرام میں بھرپور شرکت کی اور بچوں کے ساتھ پینٹنگ میں حصہ لیا اورامبیسیڈر ڈیوڈ ہیل نے کہا USپاکستان الیمنی نیٹورک پاکستان سویٹ ہومزکے ساتھ مل کر کام کرے۔

متعلقہ عنوان :