چہلم حضرت امام حسین کے لیے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے
اتوار 29 نومبر 2015 17:42
راولپنڈی۔29نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء)راولپنڈی پولیس ضلعی انتظامیہ نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 3دسمبر کو محرم الحرام کے چہلم کے جلوسوں کی سخت ترین سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔سیکورٹی انتظامات کے تحت 10ہزار اہلکار چہلم شہدائے کربلاء کے جلوسوں کی سیکورٹی پر متعین ہوں گے جبکہ ماتمی جلوس کے تمام راستوں کی چھتوں ،گھروں ،پلازوں کی بالکونیوں میں کھڑے ہونے ،اسلحہ لہرانے ،آتش بازی کرنے کی ممانعت ہو گی ۔
کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز ،سپیشل برانچ کی اضافی نفری ،ایلیٹ فورس ،پنجاب کانسٹیبلری ،لیڈی پولیس اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران بھی سیکورٹی کا حصہ ہوں گے ۔(جاری ہے)
چہلم کے جلوسوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جلوس سے قبل جلوس کے راستوں کی خصوصی چیکنگ کے انتظامات بھی کیے جائیں گے جبکہ مجالس کے انٹری پوائنٹس پرواک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے اور ماتمی جلوس کے شرکاء کی میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ جانچ پڑتال کی جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ۔
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بھی چہلم شہدائے کربلاء کے موقع پر ٹریفک کی روانی کے لیے جامع پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کے متبادل روٹس وضع کیے گئے ہیں ۔چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول سے برآمد ہو گا جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر ہو گا ۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.