انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت (کل) ہوگی ‘وزارت خارجہ کا نمائندہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کے لیے شیڈول بارے رپورٹ عدالت میں پیش کریگا

اتوار 29 نومبر 2015 17:42

راولپنڈی ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ کل (منگل) کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کریں گے ‘وزارت خارجہ کا نمائندہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کے لیے شیڈول بارے رپورٹ عدالت میں پیش کریگا ۔

(جاری ہے)

گذشتہ سماعت پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سابق صدر پرویز مشرف اور گرفتار ملزم کے وکلاء کی جانب سے ایف آئی اے کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان کوغیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد کر تے ہوئے وزرات خارجہ سے مارک سیگل کے بیان پر جرح کا شیڈول عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔خصوصی عدالت نے سابق سی پی او سیدسعود عزیز ‘سابق ایس پی راول خرم شہزاد ‘گرفتار ملزمان کے وکلاء کو سماعت کے حوالے سے نوٹسز موصول ہوگئے ہیں ‘ایف آئی اے کے پراسکیوٹر چوہدری اظہر کل (پیر ) کو ہونے والی سماعت میں استغاثہ کے مزید گواہان کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت کے روبرو پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :