وزارت دفاع نے راولپنڈی ‘چکلالہ ‘واہ کینٹ سمیت ملک بھر کے 43کینٹونمٹس میں اولڈ گرانٹ لیز اور کینٹ کوڈ لیز والی کمرشل اور رہائشی جائیداوں کی خروید و فروخت پر عائد پابندی اٹھا لی ہے ‘ نوٹیفکیشن کے تحت راولپنڈی کینٹ میں 1404کمرشل یونٹس سمیت 5ہزار سے زائد یونٹس کے مالکا ن اپنی رہائشی ‘کمرشل اور غیر قانونی طور پر کمرشل اغراض و مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی جائیدادیں 31دسمبر 2016تک طے شدہ فارمولے اور5فیصد سالانہ سرچارج کے ساتھ باقاعدہ90,99 سالوں کی لیز میں منتقل کرواسکیں گے

اتوار 29 نومبر 2015 17:45

راولپنڈی ۔ 29 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء) وزارت دفاع نے راولپنڈی ‘چکلالہ ‘واہ کینٹ سمیت ملک بھر کے 43کینٹونمٹس میں اولڈ گرانٹ لیز اور کینٹ کوڈ لیز والی کمرشل اور رہائشی جائیداوں کی خروید و فروخت پر عائد پابندی اٹھا لی ہے ‘ نوٹیفکیشن کے تحت راولپنڈی کینٹ میں 1404کمرشل یونٹس سمیت 5ہزار سے زائد یونٹس کے مالکا ن اپنی رہائشی ‘کمرشل اور غیر قانونی طور پر کمرشل اغراض و مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی جائیدادیں 31دسمبر 2016تک طے شدہ فارمولے اور5فیصد سالانہ سرچارج کے ساتھ باقاعدہ90,99 سالوں کی لیز میں منتقل کرواسکیں گے ‘ یہ لیز مدت مکمل ہونے کے بعد تجدید بھی ہوسکے گی ‘گوالمنڈی ‘صدر بازار سمیت دیگر علاقوں میں اولڈ گرانٹ اور کینٹ کوڈ لیز پر ہزاروں جائیدادیں ہیں جو نئی تعمیرات پر پابندی کی وجہ سے خستہ حال ہوچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر 35/305/Lands/Ml&C/2007کے مطابق لیز پالیسی کی تین شقوں,3(h),(1) 3(g)میں ترمیم کے ساتھ اولڈ گرانٹ لیز اور کینٹ کوڈ لیز میں31دسمبر 2016تک توسیع کر دی گئی ہے ۔اس پالیسی کے تحت کینٹ کوڈ لیز اور اولڈ گرانٹ لیز والے ایسے مالکان جن کی رہائشی ‘کمرشل یا رہائشی جائیداد کو کمرشل جائیدا د کے طور پر استعمال کر رہے ہیں وہ اس پالیسی سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ‘طے شدہ فارمولے کے مطابق رہائشی جائیداد کے مالکان اپنی اولڈ گرانٹ لیز والی جائیداد کو ڈی سی رہائشی جائیدادوں کے ریٹ کا 20فیصد پریمیمئم ادا کر کے ‘کمرشل جائیدادوں کے مالکان ڈی سی ریٹ کا 40فیصدپریمیمئم ‘غیر قانونی طور پر رہائشی جائیدادوں کو کمرشل جائیدادیں استعمال کرنے والے ڈی سی کے کمرشل جائیدادوں کے ریٹ کا 100 فیصد پریمیمئم ادا کرکے سالانہ 5فیصد سرچارج کے ساتھ اپنی لیز کو نئی لیز میں منتقل کراوکے ریگولرائزاڈ کرواسکتے ہیں ‘تاہم عدالتوں میں زیر سماعت اولڈ گرانٹ لیز ‘کینٹ کوڈ لیز جائیدادوں پر خاندانی تنازعات کے کیسز کینٹونمنٹ پراسیس نہیں کریگا ۔

اس حوالے سے کینٹ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر صائمہ شاہ نے قومی خبر رساں ادارے "اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء " سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ کینٹ بورڈ کے شعبہ لینڈ میں اولڈ گرانٹ لیز اور کینٹ کوڈ لیز کو ریگولرائزڈ کرانے کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے ‘تمام دستاویزات اور قوائد و ضوابط پورے کرنے والے اولڈ گرانٹ اور کینٹ کوڈ لیز کی جائیدادیں ‘نئی لیز میں منتقل کرنے والے کیسز تیزی سے پراسیس کرنے کی ہدایت دی ہے تا کہ جو لوگ اس پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں انھیں کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

کینٹ بورڈ کے شعبہ لینڈ کے مطابق اولڈ گرانٹ لیز اور کینٹ کوڈ لیزکی جائیدادیں صدر بازار ‘چھوٹا بازار ‘گوالمنڈی ‘ویسٹریج اور دیگر مقامات پر ہیں ‘اولڈ گرانٹ لیز اور کینٹ کوڈ لیز معاہدوں کے مطابق ان جائیدادوں کے اندر صرف تزہین و آرائش ہوسکتی ہے اس حوالے سے کینٹ بورڈ کو پلان بنا کر قبل ازوقت آگاہ کرنا ضروری ہے ‘لیکن ان جائیدادوں کے اندر نئی تعمیرات پر مکمل پابندی ہے ‘اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد ہورہا ہے ‘اب تک اسکی خلاف ورزی کی کوئی شکایت ایسی نہیں جو زیر التواء ہو ۔

اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء کو بتایا گیا کہ راولپنڈی کینٹ کی حدود میں اولڈ گرانٹ لیز اور کینٹ کوڈ لیز کے تحت 4409رہائشی یونٹس ہیں جبکہ 1405کمرشل یونٹس ہیں جن کی اولڈ گرانٹ اور کینٹ کوڈ لیز کی مدت ختم ہوچکی ہے اور گذشتہ کئی سالوں سے نئی لیز میں منتقلی کی مدت میں توسیع ہورہی ہے ۔زرائع نے بتا یا کہ اولڈ گرانٹ لیز اور کینٹ کوڈ لیز کو ریگولرائزاڈ کرانے کے لیے اب تک 5فیصد جائیدادوں کے مالکان نے اس پالیسی سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ رجوع کر لیا ہے ۔

کینٹ کوڈ لیز اور اولڈ گرانٹ لیز کو نئی لیز میں منتقل کرانے میں سست روی کے حوالے سے راولپنڈی چمبر آف کامرس اینڈ انڈرسٹریز کی قائمہ کمیٹی کے ممبر ملک سلیم نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 نومبر۔2015ء سے گفتگو کر تے ہوئے بتا یا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے لیز کی تجدید کے لیے جو فارمولہ ہے وہ انتہائی موزوں ہے ‘اس فارمولے کے تحت ڈی سی کے معمول کے ریٹ کے 20فیصد پر کمرشلائزیشن ہورہی ہے لیکن کینٹونمنٹس کی حدود میں ڈی سی ریٹ کا 40فیصد اور غیر قانونی کمرشل جائیداداوں کے استعمال پر 100فیصد پریمیم مانگا جا رہا ہے جو کہ جائیدادیں نئے سرے سے خریدنے کے ریٹ سے بھی زیادہ ہے ‘اگر متعلقہ اعلی حکام اس معاملے پر سنجیدہ ہیں تو حکومت پنجاب کے فارمولے کے مطابق کوئی ایسا فارمولہ تشکیل دیدیں جو نئی لیز میں منتقلی کے لیے موزوں ترین ہو ۔

راولپنڈی کینٹ میں اولڈ گرانٹ اور کینٹ کوڈ لیز جائیدادوں کو ریگولرائزاڈ کرانے میں ایک بڑی رکاوٹ بزرگوں کے انتقال پر خاندانوں میں جائیداد کی تقسیم پر پیدا ہونے والے تنازعات بھی ہیں ‘اس حوالے سے درجنوں کیسز راولپنڈ ی کی ضلعی عدالتوں اور لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں زیر سماعت ہیں ۔کینٹونمنٹ بورڈ کی لیز پالیسی کے شیڈول IXکے تحت نئی لیز 90اور 99سال کی ہوگی ‘یہ لیز ہر 30سال کے بعد تجدید ہوسکے گی ‘اس لیز کے تحت رہائشی لیز کا ماہانہ پریمیم دو روپے فی مربع فٹ جبکہ کمرشل کے لیے چار روپے فی مربع فٹ پریمیم کینٹ بورڈ میں جمع کرانا ہوگا ۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے اس نئے نوٹیفکیشن کے تحت راولپنڈی کینٹ میں اولڈ گرانٹ لیز اور کینٹ کوڈ لیز کی جائیدادوں میں 2007میں لگائی گئی پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے ‘اب اولڈ گرانٹ لیز اور کینٹ کوڈ لیز والی جائیدادوں کے خرید و فروخت کے کیسز بھی پراسیس ہوسکیں گے ‘اس حوالے سے متعلقہ سیٹشن ہیڈ کوارٹر سے کلیئرنس سر ٹیفکیٹ کا حصول لازمی ہوگا ۔