آصف زرداری کی بہن فریال تالپورنے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی صدارت کے لیے کوششیں شروع کر دیں

زرداری نے معاملے میں خوموشی اختیار کرلی ، صدارت کے تاج کاحتمی فیصلہ پیلزپارٹی کے چیئرمین بلاول کریں گے

اتوار 29 نومبر 2015 17:47

آصف زرداری کی بہن فریال تالپورنے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی صدارت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء ) سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی صدارت کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں ، آصف علی زرداری نے اس معاملے میں خوموشی اختیار کرلی ، صدارت کا تاج کس کے سر سجے گا حتمی فیصلہ پیلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیلزپارٹی کی پارلیمنٹیرین کی صدارت کے حصول کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین میں حلقہ انتخاب رکھنے والے رہنما فریال تالپور کے مخالف ہے اور اس معاملے میں سابق صدر آصف علی زرداری نے چپ ساد لی ہے اور فیصلہ کا اختیار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر چھوڑ دیا ہے ،ذرائع کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ پارلیمنٹیری پارٹی کا صدر کس کو بنایا جائے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری خود بھی پوزیشن مظبوط بنانے کے لیے صدارت سنھبال سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر کا عہدہ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد سے خالی ہے