سوڈانی صدر کی اماراتی حکام سے ملاقاتیں
دونوں رہ نماؤں میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت
اتوار 29 نومبر 2015 17:47
خرطوم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء )سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر متحدہ عرب امارات کے سرکارے دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے جہاں انہوں نے اماراتی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ ابوظہبی میں عمر البشیر اور امارات کے ولی عہد و مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی صدر عمرالبشیر ہفتے کو ایک حکومتی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی پہنچے تھے جہاں 'یو اے ای' کی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں صدر عمر البشیر اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے طویل ملاقات ہوئی۔(جاری ہے)
دونوں رہ نماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کیامور پرتبادلہ خیال کے دوران دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت دیگر اہم موضوعات پربھی بات چیت کی گئی۔
سوڈانی صدر اور اماراتی ولی عہد کے درمیان گفتگو میں علاقائی تنازعات بھی بحث آئے۔ دونوں رہ نماؤں نے خطے میں امن استحکام کے لیے مل کر آگے بڑھنے اور باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں فروغ دینے سے اتفاق کیا۔ملاقات میں یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری آپریشن 'فیصلہ کن طوفان' اور 'بحالی امید' کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سوڈانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک یمن میں جلد از جلد قیام امن کا خواہاں ہے اورخرطوم، یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھے گی۔اس موقع پر اماراتی ولی عہد نے سوڈان کی جانب سے یمن میں امن استحکام کے لیے اپنے فوجی ستے مہیا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور خرطوم کی یمن کے حوالے سے مساعی کی تحسین کی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.