بدبخت ترین بیٹا۔ جسے ماں باپ سے زیادہ پارکنگ کی پرواہ ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 29 نومبر 2015 17:49

بدبخت ترین بیٹا۔ جسے ماں باپ سے زیادہ پارکنگ کی پرواہ ہے

نانجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29نومبر۔2015ء)گاڑی کے لیے پارکنگ کی جگہ تلاش کرنا کبھی کبھی واقعی تکلیف دہ ہوجاتا ہے مگر اس تکلیف سے بچنے کے لیے چین کے صوبے جیانگسو کےشہر نانجنگ میں رہنے والے ایک بدبخت شخص نے بڑا قابل نفرت حل سوچا ہے۔اس نے اپنے والدین کے ذمے لگا دیا ہے وہ اس کی پارکنگ کی جگہ کی ہر روز حفاظت کیا کریں۔ پارکنگ لاٹ پر بیٹے کی گاڑی کی پارکنگ کی جگہ کی حفاظت کرنے والے اس بوڑھے جوڑے کی دو بچے ہیں۔

ایک بیٹا اور دوسری بیٹی۔ ان کا بیٹا اکثر اپنے کام سے رات گئے واپس آتا ہے۔ ایسے میں اس کی مطلوبہ پارکنگ کی جگہ پر کوئی دوسرا ڈرائیور گاڑی کھڑی کر دیتا ہے۔ ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے اس بدبخت بیٹے نے اپنے والدین کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ جب تک وہ واپس نہ آجائے ، اس کی پارکنگ کی جگہ کے پاس کھڑے ہوکر اس کی حفاظت کیا کریں۔

(جاری ہے)

سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ باہر چاہے جتنی مرضی سردی ہو یا بارش ہو اس بوڑھے جوڑے کو اپنی ڈیوٹی سر انجام دینی پڑتی ہے۔

انٹرنیٹ پر گردش کرتی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ منجمد کرنے والی سردی میں بھی بیٹے کی ماں باہر پارکنگ میں کھڑی پارکنگ کی جگہ کی حفاظت کر رہی ہے۔ اسی ستمبر کے مہینے میں ایک اور بدبخت بیٹے کی خبریں سامنے آئی تھی، اس نے اپنی ماں کی ہی دلوائی ہوئی گاڑی میں، ماں کو ڈگی میں بٹھایا ہوا تھا تاکہ وہ اپنی سیٹ کو پیچھے تک کھینچ کر کچھ دیر سوجائے۔