القاعدہ کی شامی شاخ نے یرغمال لبنانی فوجیوں کو رہا کردیا

اتوار 29 نومبر 2015 18:07

دمشق ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 نومبر۔2015ء ) شام میں القاعدہ کی شاخ النصری محاذ اور لبنانی فوج نے آپس میں قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے اور النصری محاذ نے یرغمال بعض لبنانی فوجیوں کو رہا کردیا ہے۔یہ بات غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ لبنانی فوج نے النصری محاذ کے کتنے اور کون سے قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

(جاری ہے)

النصرہ نے اگست 2014ء سے لبنان کے سولہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔جولائی میں شام کے اس باغی گروپ نے لبنان کو دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے خلیفہ ابو بکر البغدادی کی ایک سابق اہلیہ اور چار دیگر خواتین کے بدلے میں یرغمال فوجیوں کی رہائی کی پیش کش کی تھی۔تب لبنان کی سرحد کے ساتھ واقع شامی علاقے وادی قلمون میں النصری محاذ کے امیر ابو مالک الشامی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ''اگر ہماری پانچ بہنوں کو جیلوں سے رہا کردیا جاتا ہے تو اس کے بدلے میں ہم تین فوجیوں کو رہا کردیں گے''۔

متعلقہ عنوان :