سرگودھا،محکمہ ریلوے کی ٹیم کراچی جانیوالی سپر ایکسپریس کو بحال کرنے کیلئیآیندہ ہفتہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کریگی

اتوار 29 نومبر 2015 18:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) سرگودھا سے کراچی چلنے والی سپر ایکسپریس کو آئندہ ماہ سے بحال کرنے کیلئے محکمہ ریلوے کی ٹیم دسمبر کے پہلے ہفتہ میں سرگودھا ریلوے اسٹیشن کا دورہ کریگی جہاں پر وہ ڈی ایس ریلوے راولپنڈی سے ملاقات کرنے کیساتھ ساتھ سپر ایکسپریس کی بحالی‘ اس سے ہونیوالی آمدن‘ بوگیوں کی تعداد سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کریگی ریلوے ذرائع کے مطابق محکمہ نے سپر ایکسپریس کو بحال کرنے کا عندیہ دیدیا ہے جس کیلئے خصوصی بوگیوں پر مشتمل ٹریک تیار کیا جارہا ہے جبکہ بیرون ممالک سے آنیوالے انجنوں کی آمد کے فوری بعد آئندہ ماہ کے آخر تک سرگودھا سے کراچی کیلئے سپر ایکسپریس کو بحال کردیا جائیگا سپر ایکسپریس کی بحالی کیساتھ ہی پاکستان ایکسپریس کو اس کے سابقہ روٹ پر بحال کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے تاہم ریلوے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایکسپریس اس وقت تک راولپنڈی سے براستہ سرگودھا‘ کراچی تک چلتی رہے گی جب تک سرگودھا سے سپر ایکسپریس ٹرین کا اجراء نہیں ہوجاتا۔

متعلقہ عنوان :