افغانستان ، سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں داعش اور طالبان کے 21جنگجو ہلاک

قندھار میں مسلح افراد نے انٹیلی جنس اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا

اتوار 29 نومبر 2015 18:18

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء ) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں داعش اور طالبان کے 21جنگجو ہلاک ہوگئے،مسلح افراد نے انٹیلی جنس اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا۔افغان میڈیاکے مطابق پولیس بارڈر کمانڈر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں داعش کے 13 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

دہشتگرد سیکورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کے دوران مارے گئے ۔

جھڑپ کے دوران کوئی اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ادھر سرائے پل صوبہ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں 8 طالبان جنگجو ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔آپریشن ضلع سنچارک میں کیا گیا ۔دوسری جانب افغان انٹیلی جنس کے اہلکار کو قندھارمیں مسلح افراد نے قتل کردیا۔این ڈی ایس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالنفی روکوال قندھار نیشنل ڈائریکوریٹ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کا اہلکار تھا۔