متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ (آج)’ یوم شہدا ‘منایا جائیگا،تیاریاں مکمل کرلی گئیں

اتوار 29 نومبر 2015 18:18

متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ (آج)’ یوم شہدا ‘منایا جائیگا،تیاریاں ..

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تاریخ میں پہلی مرتبہ قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں (آج)پیر کو یوم شہداء عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ پوری قوم اس روز شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں جبکہ 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا قومی دن بھی منایا جائیگا۔

اس سلسلے میں حکومت نے (کل) پیر سے آئندہ ہفتے تک 5 یوم کی چھٹی کااعلان بھی کررکھاہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے 30 نومبر کو سالانہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق(کل) پیر کی صبح 8 بجے سے 11 بجے تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور اسکے بعد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی، جس کے بعد دوبارہ پرچم کشائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ابوظبہی کی شہری انتظامیہ کی جانب سے 25 ہزار جھنڈے اور خیمے لگائے گئے ہیں۔اس موقع پر ٹریفک پو لیس نے بھی خصوصی انتظامات کرلیے ہیں اورشہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شام چار بجے سے رات گیارہ بجے تک ابوظہبی کی سڑکوں پر کوئی بھی سجی سنوری گاڑی نہیں آنے دی جائے گی تاکہ پریڈ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ بنے اور شہریوں سے بھی پابندی کرنے کی درخواست کی گئی جبکہ نیشنل ڈے کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس ضمن میں اماراتی میڈیا نے مختلف تصاویر بھی شیئرکی ہیں۔