اسپین میں داعش کیلئے جہادیوں کی بھرتی کے شبے میں خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

اتوار 29 نومبر 2015 18:19

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) ہسپانوی پولیس نے ملک کے شمال مشرقی شہر کاتالونیا میں داعش کیلئے جہادیوں کی بھرتی کے شبے میں خاتون سمیت3 افراد کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپتانوی حکام کاکہنا ہے کہ شمال مشرقی شہر کاتالونیا میں داعش کیلئے جہادیوں کی بھرتی کے شبے میں دو مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں مردوں کا تعلق مراکش کے شہر تنجیر سے ہے اور اْن کی عمریں 32 اور 42 برس ہیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق یہ افراد انٹرنیٹ اور دوسرے سوشل رابطوں کو بھرتی کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ گرفتار ہونے والی خاتون کا تعلق شمال مشرقی ہسپانوی شہر گرانولرز سے ہے اور وہ 24 برس کی ہے۔ ہسپانوی خاتون نے مذہب تبدیل کر کے بنیاد پرستانہ رجحان پر عمل شروع کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :